بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

بھارت کشمیریوں کا روزگار ، زمینیں اور وسائل چھیننے کے لئے خطرناک منصوبے پر کام کر رہا ہے : میر شاہد سلیم

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں اپنے عوام دشمن ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے ایک بڑی سازش پر کام کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے لوگوں سے ان کا روزگار ، زمینیں اور وسائل چھیننے کے لئے انتہائی خطرناک منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ تحریک حق خودارادیت کی حمایت کرنے پر کشمیری عوام کو سبق سکھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔میر شاہد سلیم نے کہا مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے متعارف کی جانے والی نئی ڈومیسائل پالیسی اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے عزم وہمت کو توڑنے میں ناکامی کے بعد بھارت اب کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلاہوا ہے۔انہوں نے عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو بھارت کے بدترین مظالم سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے