جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

وزیر اعظم کی پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیاصائمہ ندیم نے خواتین کو درپیش مسائل پر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی اور خواتین اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم کو بجٹ بل کی منظوری پر مبارکبادجبکہ صائمہ ندیم نے اپنی ساتھی خواتین اراکین کے ساتھ اپنے اپنے حلقوں سے متعلق اور خصوصی طور پر ملک میں خواتین کے درپیش مسائل تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں اور کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ خواتین کو ان کا حقوق ملنا چاہئے،خواتین کا بھی اس ملک میں اہم کردار ہے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خاں کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین نے قانون سازی میں اہم کردار ہے اور خواتین اراکین اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں تمام خواتین اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے