بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی کے گذشتہ روز کے واقعے کے ہیروز کیلئے ایک سادہ سے تقریب منعقد کی گئی۔
سی پی ایل سی چیف ذبیر حبیب کی جانب سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے پولیس کے سات جوانوں کو موٹرسائیکل کا تحفہ دیا گیا۔
کراچی پولیس دہشت گردی سمیت دیگر چیلینجز سے نمٹنے کے لئے دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی طرح اپنا بھرہور کردار ادا کررہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس کے جوانوں کو پولیس ٹریننگ کے دوران دہشتگردی جیسے واقعات سے نمٹنے اور سامنا کرنے کے لئے بہترین تربیت دی جار رہی ہے جسکا ثبوت گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ آوروں کے خلاف پولیس کی جوابی کاروائی یے۔
ہم نے محدود وسائل کے باوجود اپنے جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس کیا اور اسکے استعمال کی بھرپور تربیت دی ہے۔
ہم وقتا فوقتا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہیں اور سیکورٹی اقدامات بھی کئے جاتے ہیں تاکہ ہر طرح کے حالات سے نبزد آزماء ہونے کیلیے تیار رہیں۔
تقریب کے اختتام میں سی پی ایل سی چیف نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور غازیوں کو انکی ہمت، جرات اور جوانمردی کےساتھ نہایت پیشہ وارانہ انداز میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سلام پیش کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سی پی ایل سی چیف اور انکے ہمراہ آئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور سی پی ایل سی کے کردار کو سراہا۔
پولیس کی کامیابی دراصل عوام اور پاکستان کی کامیابی ہے, عوام اعتماد رکھے کہ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کےساتھ انکی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔
تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈی آئی سی آئی اے عارف حنیف، ڈی آئی جی سکیورٹی مقصود میمن، ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل، ڈی آئی جی ایسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر اور ایس ایس پی علی رضا نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے