جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف مسلم لیگ ن نے لاہور شہر کے 15 مقامات پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لئے

لاہور : مسلم لیگ (ن )لاہور شہر کے تمام حلقوں میں 15 مختلف مقامات پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف آج دوپہر دو بجے سے 4 بجے تک ہڑتالی کیمپ لگا لئے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) لاہور عمران نذیر نے نصیر آباد آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بطور ٹوکن احتجاج کر رہے ہیں حکومت ناکام ہوچکی، حکومت نے پٹرول مافیا کو 300 ارب کا ریلیف دیا،
پٹرول سستا ہوا تو نایاب ہوگیا

جہانگیرترین کے معاملے پر اب تحریک انصاف خاموش ہے، ہمارے دورمیں اورنج لائن چلتی تھی ان کے دور میں آٹا لائن، چینی لائن اور پٹرول لائن چل رہی ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مسلم لیگ (ن) عوام کی آواز بن رہی ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ میں شائستہ پرویزملک، رمضان صدیق بھٹی، میاں محمد سلیم، شالامار چوک میں علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز احمد، جوڑے پل پر خواجہ سلمان رفیق،

جی ٹی روڈ شاہ زولیبارٹری کے باہر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، بادامی باغ میں غزالی سلیم بٹ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں سیف الملوک کھوکھر، مزنگ اڈا پر وحیدعالم خان، سمن آباد موڑ پر مہر اشتیاق احمد اور رانا مشہود احمد،

شاہدرہ میں ایم این اے ملک ریاض اور ایم پی اے سمیع اللہ خان، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز احمد شالیمار چوک جبکہ ایم این اے الحاج روحیل اصغر اور ایم پی اے باؤ اختر علی ملک غلام حبیب اعوان داروغہ والا چوک پر ہڑتالی کیمپ لگائے گے

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقہ کے ارکان اسمبلی ملک وحید مغلپورہ جبکہ جوڑے پل پر سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے،

بینک سٹاپ فیروز پور روڈ پر ایم این اے رانا مبشر اقبال، اچھرہ میں خواجہ احمد حسان، حافظ میاں نعمان، سید توصیف شاہ، والٹن روڈ پر مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے حلقہ کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں نصیراحمد، یاسین سوہل، رائیونڈ میں ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم پی اے مرزاجاوید، کرنل( ر) طارق اورمزنگ میں این اے وحیدعالم خان، میاں مرغوب احمد اور بلال یاسین کو بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ لگانیکی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کیا جانے والا ظالمانہ اضافہ واپس لے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے