اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی، خواجہ سعد رفیق

لاہور : احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی،

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں قیصر امین بٹ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوے

عدالت میں نیب نے ایک گواہ نذیر پٹواری کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد جرح کی گئی، عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پٹواری کے بیان کے دواران عدالت میں موجود رہے ۔

احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اس کو اس جگہ چھوڑے گی جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی، وزیراعظم نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے۔

بعد میں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی چیز نہیں لوگ منگائی سے پریشان ہے اور وزیر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

کشمیریوں کے حوالے سے کیے گیے ایک سوال پر خواجہ سعد رفیق نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کے نام پر جان قربان کررہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اجتساب عدالت نے گواہ کے بیان اور جرح کے بعد پیرا گون سٹی کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے