منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

پاک نیوی کی مقامی سطح پر خفیہ لڑاکا شپ وارکرافٹ کی تیار ی شروع

پاکستان نیوی نے مقامی سطح پر خفیہ لڑاکا شپ وار کرافٹ تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع پروڈکشن اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس(کے ایس ای ڈبلیو) کے درمیان اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹیلتھ وارکرافٹ شپ کی تیاری کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔
ایم ڈی کے ایس ای ڈبلیو ایڈمرل اطہر سلیم، ایم ڈی میونیشن پروڈکشن ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، اس تقریب میں وزارت دفاع اور پاک نیوی کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
پاکستان نیوی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے کے تحت ایم ڈی پی اور کے ایس ای ڈبلیو یہ وارکرافٹ مقامی سطح پر تیار کریں گے، ان ہائی سپیڈ شپس میں خفیہ رہنے کی صلاحیت ہے، اور یہ ہر قسم کے اسلحہ سے لیس ہوتی ہے، اس میں جدید ترین مشینری نصب ہوگی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کے ایس ای ڈبلیو کا کہنا تھا یہ معاہدہ پاکستان نیوی کی شپس کی تیاری میں خود مختاری کی جانب ایک قدم ہے۔
ایم ڈی میونیشن پروڈکشن نے کے ایس ای ڈبلیوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ماضی میں وقت پر نیوی وار کرافٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے