اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

مشہور کوریوگرافر سروج خان کا انتقال، 71 سال کی عمر میں لی آخری سانس

ممبئی۔ مشہور کوریوگرافر سروج خان کا جمعہ کی دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ سانس لینے میں شکایت کے بعد وہ 17 جون سے ممبئی کے باندرا واقع گرو نانک اسپتال میں بھرتی تھیں جہاں جمعہ کی دیر رات 1.52 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ سروج خان  71 سال کی تھیں۔ کچھ دن پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ممبئی کے چارکوپ قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سروج خان نے بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک گانے دئیے ہیں۔ ان کے سکھائے گئے ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں کئی اداکاراوں کے کیرئیر بن گئے۔ انہوں نے سال 1983 میں ’ ہیرو‘ فلم میں کوریوگرافی کی تھی جب کہ بطور کوریو گرافر ان کی آخری فلم ’ کلنک‘ تھی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے