منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا، جب جب تحریک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

گور نر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا، کوئی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا، کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈ یٹ دیا ہے، پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں، بلا تفریق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے