پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناﺅ کے بیچ وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح اچانک لیہہ پہنچے

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تناﺅ کے بیچ وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح اچانک لیہہ پہنچے۔اُن کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صبح ساڑھے نو بجے کے آس پاس لیہہ پہنچ گئے۔
ذرائع نے کہا کہ مودی سیدھے ایل اے سی پر قائم نیمو نامی اگلی چوکی پر جاپہنچے اور وہاں فوج،فضائیہ اور آئی ٹی بی پی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔
نیمو کی اگلی چوکی11000فٹ کی بلندی پر دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے جس کے آس پاس زنسکار کا پہاڑی سلسلہ ہے۔
واضح رہے کہ لیہہ سے سوا دو سو کلو میٹر کی دوری پر واقع ایل اے سی پر بھارت اور چین کی افواج ایک دوسرے کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ہیں اور وہاں کشیدگی کا ماحول قائم ہے۔
ایل اے سی کے اسی حصے میں گلوان وادی کے مقام پر گذشتہ ماہ چینی افواج کے ساتھ لڑائی میں 20فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے