جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

فاروق آباد کے قریب ریلوے پھاٹک پر مسافر کوسٹر ٹرین کی زد میں آنے سے 19 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ذراٸع کے مطابق شیخورہ کے علاقے فاروق آباد میں جاتری روڑ پر واقع ریلوے پھاٹک پر مسافر کوسٹرکراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

حادثےمیں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، طبی عملے نے حادثے میں 19 افراد کے جاں بحق جب کہ 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سکھ خاندان سوار تھا جس کا تعلق پشاور سے تھا، خاندان کے تمام افراد قریبی عزیز کی فوتگی پر ننکانہ صاحب آئے تھے، ننکانہ صاحب سے واپس پشاور جاتے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی، اسی دوران کوسٹر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے