منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق کے اجلاس میں وزیر دفاع  پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مجاہد انور خان، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہتا ہے۔ اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے