اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

امریکہ نے پاکستان کو100وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے

امریکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کو100 جدید وینٹی لیٹرز فراہم کردیئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں موجود میں امریکی سفارتے خانے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔ وینٹی لیٹرزملک بھرکےاسپتالوں میں نصب ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرز کی مالیت 30

اس قبل پاکستان نے امریکی افواج کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کا تحفہ دیا تھا۔ سامان سے بھرا سی ون تھرٹی امریکی افواج کے حوالے کیا تھا۔

طبی سامان لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی ائر فورس بیس پہنچا تھا۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کی جانب سے امریکی فوج کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان تحفتاً بھیجا گیا تھا۔

امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کا یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ تعاون کا مظہر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اکھٹے مل کر لڑی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے