جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

پاکستان کے بزرگ اور ضعیف العمر شہریوں کیلئے ریلوےٹرین کی مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت ختم

لاہور : ریلوے کی جانب سے سینئر سٹیزن کے لیے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 65 سال کے بزرگ شہریوں کو اکانومی کلاس ٹکٹوں میں پچاس فیصد کی رعایت کااعلان کیا تھا،

75سال کے بزرگ شہریوں کو 100 فیصد رعایت دی گئی تھی، بزرگ مسافروں کو سال میں چار اکانومی کلاس کے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت حاصل تھی جو ختم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے خسارے کو کم کرنے کے لیے 25 ٹرینوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں میں 6 میل اور 18 پسنجر ٹرینیں شامل ہیں،

وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر بھی تیار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں ریلوے نے ڈیزل نرخوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا،

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی سمیت ریل مسافر اور ریلوے آمدنی بھی کم ہوگئی، ریلوے کی دس روز کی مسافر آمدنی 80 کروڑ سے کم ہو کر 32 کروڑ پر آگئی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے