ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

کسی بھی وقت پاک افغان بارڈر کھول دیا جائے گا ’قاسم سوری

کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت پاک افغان بارڈر کھول دیا جائے گا۔

ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام کو چمن بارڈر کی بندش سے تاجر برادری اور اہل علاقہ کو درپیش مشکلات سے مسلسل آگاہ کرتا رہا کہ چمن بادڑر پر کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں

الحمداللہ چمن بارڈر کسی بھی وقت کھل جائے گا۔ علاوہ قاسم خان سوری نے شیخ پور کے قریب بغیر پھاٹک کے لیول کراسنگ پر ٹرین و فلائنگ کوچ کے المناک حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 19افراد کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسردہ ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے