منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ڈرائیور کو نیند آنے سے موٹروے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق

پنجاب کے شہر صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے M5 پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار پول سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچے اور ماں جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا اور زخمی شخص کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹروے پولیس

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے