اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

صہیونی فوج نے خاتون سمیت25 فلسطینیوں کو گھروں سے اغواکرلیا

صہیونی فوج نےرواں سال خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواکیا جبکہ 46 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کیا۔

مقامی ذرائع قابض اسرائیلی فوجیوں نے علی الصبح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار فلسطینی کی بیوی سمیت 25 فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغواکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔

فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے رواں سال خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت صحافی بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے