جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

ہم وائرس کے خلاف ’شاندار فتح‘ کی راہ پرگامزن ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کووڈ 19 کے خلاف’شاندار فتح‘ کی راہ پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین ہونے کے ساتھ ساتھ تقریباً 130000 اموات کے ساتھ دنیا کا سب سے متاثرہ ملک ہے۔
امریکی یوم آزادی کے موقع پر عوام کے نام اپنے پیغام میں انھوں نے ایک بار پھر وائرس کا ذمہ دار چین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے اب واپس بہتر حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ملک پہلے سے بھی زیادہ عظیم ہو گا۔‘
کووڈ ٹریکنگ پراجیکٹ کے مطابق امریکہ میں حالیہ دنوں کے دوران ریکارڈ 57562 یومیہ نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس برس امریکہ کے یوم آزادی کی تقریبات بھی کورونا کے سائے میں رہیں اور بہت سی تقریبات کو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے