اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

امریکی پابندیاں انتقامی کارروائی ہیں، عالمی عدالت انصاف

عالمیعدالت انصاف نے اپنے خلاف امریکی پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان پابندیوں کو انتقامی کاروائی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر فاتو بینسودا نے فرانسیسی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں اور اس کا یہ اقدام باعث تشویش ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کا اس قسم کا اقدام عدالت کے عمل میں مداخلت شمار ہوتا ہے۔

بینسودا نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں عالمی عدالت کے بجائے دہشت گردوں اور اسمگلروں کے خلاف عائد کئے جانے کی ضرورت ہے مگر یہ پابندیاں وکلا اور ایک بین الاقوامی ادارے کے خلاف لگائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیلعالمی عدالت انصاف کے خلاف متحد ہو گئے ہیں مگر یہ عدالت خواہ افغانستان ہو یافلسطین، تمام مسائل کا جائزہ لے گی اور یہ اس کے فرائض میں شامل ہے

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے