جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے – عاصم سلیم باجوہ

(فرحان منہاج) بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر سےشہر ترقی کے نئے دور میں شامل ہوگا۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کےسب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے تین سو اسی کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ائیرپورٹ کی تعمیر سےجہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور شہر کی ترقی میں انتہائی معاون بھی ثابت ہوگا

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے