پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

بھارت ٹوٹنے کا سہرا مودی کے سر ہی سجے گا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق پی ایم عمران خان نے نیپالی وزیراعظم ( کے پی اولی شرما ) سے رابطہ کر کے تعاون کا یقین دلایا ہے ، بھارتی میڈیا کیمطابق پاکستان ، نیپال کو بھارت کیخلاف استعمال کرنے جا رہا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ چین بیس ہزار سے زائد فوجی LAC پر تعینات کر چکا ہے ، تھرڈ ڈویژن بھی لیکر آ رہا ہے ، دس ہزار مزید فوجی لاۓ جا رہے ہیں ، جو اگلے 48 گھنٹوں میں موبیلائیز ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔
بھارت بھی فوربز کیمطابق چین سے لڑنے کیلئے غلط جہاز بارہ سخوئی ، اکیس مگ 29 خریدنے جا رہا ہے ، جو پچاس سال پرانے ہیں ، 780 ملین ڈالر میں ۔ ۔ ۔ جیسے رافیل طیاروں کی خریداری میں کرپشن کی گئی تھی ، ان پرانے جہازوں کی خریداری میں بھی کرپشن کے مکمل چانسز موجود ہیں ۔ فوربز کیمطابق یہ جہاز ، پاکستان ، چین کے جے ایف 17بلاک ، ٹو ، تھری سیریز کا مقابلہ نہیں کرتے ، حتیٰ کے رافیل بھی انکے سامنے ناکارہ ہیں ، چینی جے 20 سٹیلتھ فائٹرز انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے ۔ ۔ ۔
جبکہ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بھارت کو اسوقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ، بھارت ذرا سی غلطی کرے گا تو دو فرنٹ بھارت کیلئے کھل جائیں گے ۔ ۔ ۔
مودی نے لداخ میں بڑھتی کشیدگی کے بعد ، لیھ سے 50 کلو میٹر دور نمو ہاؤس کا دورہ کیا ، جو گلوان وادی سے تین سو کلو میٹر دور ہے ، بھارتی افواج کا مورال ہائی کرنے کے چکروں میں مودی نے 26 منٹ کی تقریر کی مگر ایک دفعہ بھی چین کا نام نہیں لیا ، بھارتی جنتا شدید ترین تشویش کا شکار ہے ، مودی ، بپن راوت ، تمام افواج کے سربراہان چین کا نام کیوں نہیں لیتے ؟
بھارت سٹریٹیجک مس کیلکولیشن نا کرے ، ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے ، یہ دھمکی چینی فارن منسٹر کے سپوکس پرسن نے اسوقت دی ، جب مودی لداخ کا دورہ کر رہا تھا ۔ ۔ ۔ مودی کا یہ دورہ پلانٹڈ تھا ، تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ مودی گلوان وادی میں موجود اپنی افواج سے خطاب کر رہا ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کہتا ہے ، اب چین کا احتساب کیا جائے گا ، بھارت ، ہانگ کانگ کو سپورٹ کرنے جا رہا ہے ، بھارت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے ، چکن نیک توڑی جاۓ گی ، کشمیر کیلئے غیبی مدد شاید آن پہنچی ہے ، چین اب کشمیر میں افواج داخل کرے گا ، بھارت میں چلتی ہوئی 84 آزادی کی تحریکوں کو چین سپورٹ کرےگا ، افغان طالبان بھی مکمل سپورٹ کریں گے ، حافظ سعید صاحب بھی شاید اب باہر آ جائیں گے ۔ ۔ ۔ کشمیری تو ویسے بھی چینی صدر کی تصاویر لیکر بھارتی افواج ، پولیس کا منہ چڑا رہے ہیں ۔
امریکہ کے کہنے پر بھارت ، جاپان نے انڈین اوشن میں بڑی سطح کی نیول ایکسرسائزز کی ہیں ، چین نے کل ساؤتھ چائنہ سی میں ہیوی ایکسرسائز کرکے کھلا پیغام دیا ہے ، ہم تیار ہیں ، ایران بھی ایکسر سائز شروع کر چکا ہے ، پاکستان بھی تیار ہے ، بھارت کو ساؤتھ چائنہ سی میں یہی دونوں قابو کریں گے ۔ ۔ ۔ امریکہ اپنے بحری بیڑوں کیساتھ پہلے سے موجود ہے ، کسی بھی وقت پورے خطے میں جنگ شروع ہو سکتی ہے ، معمولی چنگاری ، کوئی چھوٹا سا واقعہ ۔
چین نے بائیڈو کے نام سے اپنا ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ خلا میں لاؤنج کر دیا ہے ، ملٹی موڈ امیجنگ سیٹلائٹ ، ڈیسی میٹر ، سنٹی میٹر سطح کی ایکیوریسی فراہم کرتا ہے ، یہ سائبر وار میں اہم کردار ادا کرے گا ، ہیک نہیں کیا جا سکتا ، امریکن جی پی ایس سسٹم سے چینی ملٹری کا کمیونیکشن سسٹم آزاد ۔ ۔ ۔ پاکستان پہلا ملک ہو گا جو چینی سیٹلائٹ سسٹم بائیڈو پر شفٹ ہوگا ، تمام سی پیک ممالک کو یہ سہولت فراہم کی جاۓ گی

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے