اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی نے ساتھی افسر کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان کشمیری رہنماء برہان مظفر وانی کو ان کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔

سیدعلی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی اور 13جولائی 1931 کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے ان کے دو ساتھیوں سرتاج احمد اور پرویز احمد کے ہمراہ 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔سید علی گیلانی نے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آٹھ جولائی کا دن شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر منائیں۔ انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بدھ اور 13 جولائی کو مکمل ہڑتال کریں اور پورے مقبوضہ کشمیر میں مزار شہداء میں دعائیہ تقاریب منعقد کر کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کل پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی ہے تاکہ عالمی برداری خاص طورپر اقوام متحدہ کو یہ پیغام دیاجاسکے کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری تسلط کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ۔حریت کانفرنس نے واضح کیاہے کہ آٹھ جولائی کو کشمیریوں کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ یوم استقلال کے طورپر منایا جائے گا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔

کشمیری نوجوانوں کی ایک تنظیم وارثین شہدا نے پوسٹروں کے ذریعے آج (بدھ کو) برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے