منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

عامر خان نے جے آئی ٹی کے درست ہونے کی تصدیق کردی

آفاق احمد کو زوالفقار مرزا نے پیسے اور ہتھیار دئیے تھے، کراچی (خصوصی رپورٹ: ایم اے فیروزی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے متعلق اہم انکشافات کردئے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر، سینئر رہنما کنور نوید اور عامر خان کی گفتگو کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ رہنماؤں کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ مائیک آن ہے۔ متحدہ کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان پریس کانفرس سے قبل وسیم اختر اور کنور نوید جمیل سے سرگوشی کرتے ہوئے کہاکہ انھيں ساری حقيقت کا علم ہے۔ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو دو بار 25، 25 لاکھ روپے اور ہتھيار بھی دیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آفاق احمد بھی پريس کانفرنس کرنے والے ہيں۔ وسیم اختر نے پوچھا کہ وہ کس معاملے پر پريس کانفرنس کر رہے ہيں؟ جس پر عامر خان نے کہا کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی ميں آفاق احمد کا نام ہے۔ عامر خان نے کہا کہ حالانکہ يہ حقيقت ہے اور يہ ميرے علم ہے۔ ميری رہائی سے پہلے يہ سب ہوا اور ميں اس وقت جيل ميں تھا۔ ميرے تو خير ان سے اختلافات تھے لیکن انہوں نے یہ سب کچھ کرايا تھا۔ ایساہی ہوا تھا۔دوران گفتگو عامر خان نے کسی کا نام لے کر کہا کہ وہ جو لیاری میں بیٹھتا تھا، وہ آفاق احمد کے بہت قریب تھا، اسی نے یہ سب کروایا تھا۔
جبکہ دوسری طرف مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیوایم) حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس میں اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار سے ملاقات کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے جیل میں مجھ سے بطور وزیر داخلہ ملاقات کی تھی جو کہ آصف زرداری کے کہنے پر ہوئی تھی اور ذوالفقار مرزا نے رقم بھی دی تھی جو اسیر کارکنان کو فراہم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں سیاسی لوگوں سے ملاقات کوئی اچمبا نہیں ہے۔
دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ ہمیں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، سپریم کورٹ سےدرخواست ہے کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لے۔چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی سے اُن کی ساکھ متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے، اس جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم اس جے آئی ٹی سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور نا ہی اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹیں گے۔ آفاق احمد نے یہ بھی کہا کہ کراچی اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اس سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔ جبکہ اس تمام صورتحال پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہیکہ سیاستدان ایک دوسرے کے راز جانتے ہیں مگر کبھی عوام کیلئے زبان نہیں کھولتے اپنے مفادات کیلئے کرتے ہیں ان تمام انکشافات کے بعد آفاق احمد اور عامر خان کے دوبارہ سے ایک ہونے کی تمام افواہیں دم توڑ گئی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے