منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

متحدہ عرب امارات کا 50 حکومتی مراکز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا اعلان

ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات نے 50 سرکاری مراکز کو دو سال کے اندر اندر ان کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ریاستی حکومت کے نئے ڈھانچے کو اپنانے اور وزارتوں اور محکموں کو ضم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس ضمن میں حکومت نے کم سے کم پچاس وفاقی اداروں اور وزارتوں کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔اس تناظر میں امارات کی حکومت نے سلطان الجابر کو وزیر صنعت و ایڈوانس ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلم دان سونپا ہے۔ امارات میں تمام سرکاری محکموں میں100 فی صد سٹاف کو حاضری کی ہدایت دی گئی ہے۔امارات حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے بہ تدریج سرکاری ادارے کھولنے کی پالیسی اپنائی ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت دفاتر میں حاضری کی ہدایات کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے