اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے ناکام بنانے والے کراچی پولیس کے افسران و جوان ملک اور قوم کا فخر ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دشمن ملک سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے ناکام بنانے والے کراچی پولیس کے افسران و جوان ملک اور قوم کا فخر ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کی۔

کراچی پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردی کے واقعہ میں پولیس کی بہترین جوابی حکمت عملی اور شاندار کارکردگی و کاروائی کو سراہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دشمن کے مذموم مقاصدو عزائم کو ملیامیٹ کرنے اور جرات و بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او نے واقعے میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان نے کراچی پولیس کیجانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سکیورٹی کے بہترین اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے اہم تجارتی مراکز سمیت حساس مقامات کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات واقدامات کئے جارہے ہیں۔

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مختلف مقامات پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیم کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی کو نہایت بہتر اور پیشہ ورانہ انداز میں عمل میں لایا جا سکے۔

کراچی پولیس فرض کی ادائیگی اور عوام کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے