اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا،پاک فوج کا عرض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خصوصی پیغام

پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکومارگرایا۔تفصیلات کے مطابق  پاکستانی فوج سے سرحدی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکو پاکستانی علاقہ میں مار گرایابھارتی آرمی پوسٹ فنڈوری کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو پاکستانی فوج کے جانباز جوانوں نے ہٹ کر کے گرا دیاڈراؤن طیارے کا ملبہ اس جگہ پر آکر گرا ہے جو خطرناک پہاڑی ٹیلہ ہے جہاں ایک طرفدشمن کی طرف سے فائرنگ کا خطرہ رہتاہے تو دوسری جانب انسانی اپروچ سے باہر ہے کیوں کہ
وہاں انسانی جانوں کا ضیاع کا اندیشہ ہے سرحدی علاقوں کی عوام نے پاک فوج کو دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی بھارت کی ایک مرتبہ پھر دنیا میں سبکی ہوئی ہے اور پاک فوج نے واضع پیغام دیا ہے کہ عرض پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے