پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

ایرانی پارلیمنٹ کے مزید 7 ارکان کرونا کا شکار

ایرانی پارلیمنٹ(مجلس شوری)کے مزید سات ارکان کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں مزید ارکان پارلیمنٹ ایک ایسے وقت میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب دوسری طرف ایران نے کہاہے کہ ایران میں کرونا کی وبا دوبارہ پھیل رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارومیہ شہر سے پارلیمنٹ کے منتخب رکن وحید جلال زادہ کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جلال زادہ سنہ 2009 سے 2013 تک محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں آذر بائیجان صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان
محمد حسین فراہانی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں مزید 100 ارکان پارلیمنٹ کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے سات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرمان شہر کے رکن پارلیمنٹ محمد مہدی زاھدی کرونا کا شکار ہونے والے پہلے ایرانی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ زاھدی اس وقت زیرعلاج ہیں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ احمد امیر آبادی فراھانی بھی کرونا کا شکار ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے دیگر ارکان میں محمد طلا مظلوم، محمد موحد، حسین علی حاجی دلیجانی اور علی رضا ناصری کے ناموں سے تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے