ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پی آئی اے میں 66 جعلی لائسنس جاری کیے: شہباز گل

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں،

180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سےجاری ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کےآنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیاز کےخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،

انہوں نے کہ مافیاز کے خلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے