ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

‘دوستوں کے نام’ – سارہ محبوب

‘دوستوں کے نام’

کچھ رشتے عجیب دیکھے
جن کے نام نہیں تھے
عنوان نہیں تھے
بے بنیاد، ریاکاری سے دور
بس ہنستے اور مسکراتے
بے وجہ ساتھ نبھاتے
کبھی کش لگاتے
دوریوں سے بے خبر
احساس سے گُندھے
برسوں سے لاپتا سہی
گر میں رستہ بھول بھی جاؤں
پر وہ بے نام رشتے
ریاکاری سے دور
مروت بھی نہیں رکھتے
تکلف بھی نہیں رکھتے
کہ تم کیسی ہو
یہ بھی نہیں کہتے
میری اک کال پر
بس اتنا ہی کہتے ہیں
کہ آجاؤ
یہ گھر تمہارا ہے

سارہ محبوب

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے