منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکہ، ایران کے ساتھ فوجی جنگ نہیں چاہتا: امریکی کمانڈر کا اعتراف

امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میک کنزی نے اعتراف کیا کہ ہماری پوری توجہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی جنگ پر مرکوز ہے اور ہم ایران سے فوجی جنگ نہیں چاہتے۔ابلاغ نیوز نے ایل بی سی آئی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنرل مک کنزی نے کہا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی جنگ ، اقتصادی اور سفارتی جنگ ہے اور ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ امریکہ، ایران سے فوجی جنگ نہیں کرنا چاہتا-

مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر میک کنزی نے علاقے میں امریکہ کے اقتصادی مفادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہمارا ایک مقصد اور بھی ہے اور وہ یہ کہ ہم اپنے ملک پر حملے کو روکنا چاہتے ہیں۔امریکہ کی دہشتگرد فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے عراق و افغانستان میں تعمیر و ترقی اور امن و استحکام قائم کرنے میں واشنگٹن کی ناکامی کے بارے میں کہا کہ علاقے میں ان دونوں اہداف کے حصول کے لئے ممالک کا تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے