پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ نے ہندی کو سرکاری زبان کے طورپر رائج کرنے کیلئے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

مقبوضہ کشمیر میںہائی کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ہندی ثقافت مسلط کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے ہندی کو مقبوضہ علاقے میں سرکاری زبان یا مقبوضہ علاقے میں رائج زبانوں میں سے ایک قراردینے کے بارے میں مفاد عامہ کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران قابض انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس گیتا متل اورجسٹس سنجے دھر پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ پریا شرما اور ایڈووکیٹ آدتیہ شرما کے دلائل سننے کے بعدجنرل ایدمینسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری ،کمشنر سکریٹری ، قانون؛ پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ اور فنانشل کمشنر ریونیوکو نوٹس جاری کیا۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاءنے جموں و کشمیر میں ہندی کو سرکاری زبان قرار دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے