جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

مقبوضہ کشمیر : تاجر تنظیموں نے ”کشمیر ٹریڈ الائنس“ کے نام سے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیدیا

مقبوضہ وادی کشمیر میں بیمار اقتصادی صورتحال اور باالخصوس تقریباً ایک برس سے جاری بھارتی فوجی محاصرے کے باعث دم توڑتی ہوئی معیشت کے پیش نظر مختلف تاجر تنظیموں نے ”کشمیر ٹریڈ الائنس“ کے نام سے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاجروں کی بھرپور اور اچھی طرح سے نمائندگی کرنے کیلئے کئی تاجر تنظیموں کا انضمام کیا گیا اور جموں و کشمیر ٹریڈ چیمبر، کشمیر ٹریڈرس سینٹر ، انجمن بہبود تاجروں اور دیگر کئی تنظیموں نے وسیع تر اتحاد کے لیے خود کو کشمیر ٹریڈ الائنس میں ضم کر لیا ۔ سرینگر میں منعقدہ ان تاجر تنظیموں کے اجلاس میں اعجاز شہدار کو اتفاق رائے سے کشمیر ٹریڈ الائنس کا صدر منتخب کیا گیا۔ اعجاز شہدار نے اس موقع پر مشترکہ اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب اور اب گزشتہ برس پانچ اگست سے جاری بھارتی محاصرے کے باعث کشمیری تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹے دکاندار بالخصوس نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معیشت ختم ہو چکی ہے۔اعجاز شہدار نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کو استوار پر لانا انکی ترجیح ہوگئی جس کے لیے باضابطہ طور پر منصوبہ سازی کر کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے