ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

مقبوضہ کشمیر : وادی کے جنوبی اضلاع میں 7 نئے پولیس یونٹ قائم کیے جائیں گے

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے وادی کے جنوبی اضلاع میں سات نئے پولیس یونٹوں کے قیام کی منظوری دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں پولیس کے صدر دفتر اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی) کے دفتر کے قیام کی منطوری دی گئی ہے ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں سب ڈویزنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) کا دفتر قائم کرنے کی منظور دی گئی ۔ ضلع کولگام کے علاقے بہی باغ میں قائم پولیس چوکی کو تھانے میں اپ گریڈ کرنے جبکہ ڈی کے پورہ اور سنگم میں موجود پولیس چوکیوں کو باقدہ بنانے کی منظور دی گئی ، حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع اسلام آباد کے علاقوں ہلٹراور ڈکسم جبکہ ضلع کولگام کے علاقوں ہٹی پورہ اور نیلو میں پانچ نئی پولیس چوکیاں اور اونتی پورہ کے علاقے چرسو میں ایک ٹول پلازہ قائم کیا جائے گا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ان علاقوں میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کیلئے نئے پولیس یونٹوں پر 272 پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس پی ، ایک ڈپٹی ایس پی، ایک انسپکٹر، 19 سب انسپکٹرز اور 9 اے ایس آئی تعینات کیے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے