اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بحال کرے ۔۔۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک ماہر نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ ، اطلاعات تک رسائی اور پرامن احتجاج پر سنگین پابندیاں جاری رکھنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اظہار رائے کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے David Kaye نے یہ بیان جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 44 ویں اجلاس کے دوران کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے دیا۔نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر بھارت میں ضم کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیا، سیاسی رہنماؤں کو قید کردیا ، تیرہ ہزار کے لگ بھگ کشمیری نوجوانوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور اجتماعی سزائیں دینے کے علاوہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ David Kaye نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کے لئے انٹرنیٹ بحال کرے۔انہوں نے صورتحال کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا اپنا مطالبہ بھی دہرایا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے