اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

پاکستان: 74 اموات، کورونا کے 25,21 نئے مریض

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 148 اموات

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 74 مریض ہلاک ہو گئے ہیں اور 25,21 مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5,197 ہو گئی ہے۔
جاری تحریری بیان میں ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کل 1820 وینٹیلیٹرز میں سے 393 پر کورونا کے مریض موجود ہیں۔
کورونا کی تشخیص کے لیے کل 24211 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وقت ملک بھر میں مصدقہ قعال مریضوں کی تعداد 86975 ہے۔
اب تک 156,700 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے 74 افراد میں سے 70 مختلف ہسپتالوں جبکہ چار کی ہلاکت گھر میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 248,872 ہے۔
دارالحکومت اور صوبوں سمیت پاکستان بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 1,562,638 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 733 ہسپتالوں میں 4,152 مریض موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے