پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوائیں، ممکنہ ویکسینز تمام ممالک کو دستیاب ہونی چاہییں: بل گیٹس

امریکی ارب پتی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ یہ عالمی وبا طویل المدتی ہو سکتی ہے اگر وہ دوائیں جن سے کووڈ 19 کا مقابلہ کیا جاتا ہے یا مستقبل میں بننے والی ویکسین ان کے پاس جائے جو اس کی سب سے زیادہ قیمت ادا کریں۔
گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی دوائیں ان ممالک میں دستیاب ہونی چاہییں جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر یہ دوائیں اور ویکسینز انھیں ملیں جو ان کی زیادہ قیمت ادا کریں گے تو پھر ’طویل المدتی، غیرمنصفانہ اور ہلاکت خیز عالمی وبا‘ ہماری منتظر ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے اور یورپی ممالک اور امریکہ خاص کر ایسے ممکنہ ویکسینز کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ اس کے باعث یہ خدشہ بھی بڑھ گیا ہے کہ امیر ممالک اس طرح کی مفید ادویات کی خوراک کا ایک بڑا حصہ خرید نہ لیں۔
یورپیئن کمشن اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس غیر منصفانہ مقابلے سے نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں امریکہ کے باسیوں کو ترجیح دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے