پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

ریسٹورنٹس مالکان کا 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

لاہور : چیئرمین لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر قریشی نے 18 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دیدی۔
انہوں نے میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ گلبرگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟
میرج ہالز، کیٹرنگ، فروٹس اور پولٹری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کہا کہ عمران خان کو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے نظر کیوں نہیں آرہے؟ میرج ہالز اور کیٹرنگ ایسوسی ایشنز نے بھی اٹھارہ جولائی کو ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا،
عامر قریشی نے کہا کہ ریسٹورنٹس، میرج ہالز اور کیٹرنگ کا کاروبار بند ہونے سے کئی شعبوں کا کاروبار ختم ہوکررہ گیا ہے۔
پولٹری، فروٹس، میرج ہالز اینڈ کیٹرنگ ایسوسی ایشنز کے عہدیدروں نے کہا کہ کہ چار ماہ سے روزگار بند ہیں اور معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ بھوک اور افلاس سے بلکتے لوگ وزیراعظم کو نظر نہیں آتے تو انہیں موجودہ حالات کا ادراک کرانے کیلئے 18 جولائی کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر حکومت نے انہیں ایس اوپیز کے تحت کاروبار کی اجازت نہ دی تو ہزاروں افراد سڑکوں پر ہونگے، غربت کے باعث امن وامان کا مسئلہ الگ سے درپیش ہوگا۔ (زرائع )

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے