بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا

ایران نے چاہ بہار اور زاہدان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا ہے ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک روس اور بھارت کے درمیان سامان کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ایم ڈی ایرانی ریلوے سعید رسولی نے کہا کہ یہ ریلوے ٹریک 628 کلومیٹر لمبا ہوگا، حکومت چابہار بندرگاہ کی گنجائش کو موجودہ 25 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 8.5 ملین ٹن کرنے کامنصوبہ بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے راہداری روس اور ہندوستان کے درمیان اشیاء کی نقل و حمل کے لئے بھی استعمال
ہوسکتی ہے۔چابہار کو زاہدان سے جوڑنے کے بعد یہ ریلوے ٹریک بعد میں افغانستان کے علاقے زرنجی سے جوڑا جائیگا جس سے سامان افغانستان سے زاہدان اور پھر چہا بہار کی بندرگاہ اور وہاں سے بھارت با آسانی منتقل کیا جاسکے گا۔چاہ بہار زاہدان ریلوے ٹریک کو خطے کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے