ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

پاک فضائیہ کے 11 اعلیٰ افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل عامر مسعود کی ایئر مارشل جب کہ 10 ائیر کموڈورز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ دس ایئر کموڈورز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عامر رشید، ایئروائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ایئر وائس مارشل ظفراسلم، ایئر وائس مارشل محمد سرفراز، ایئر وائس مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل شکیل غضنفرجبکہ پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر، ایئر وائس مارشل آصف مقصود اور ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے