اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

ایران میں تمام تقریبات اور امتحانات پر پابندی عائد

ایران کے صدر حسن روحانی نے تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک خطاب میں ایرانی صدر نے یہ واضح کیا کہ معاشی سرگرمیاں رواں دواں رہیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران معیشت کو بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حسن روحانی کے ٹیلی وژن انٹرویو کے فورا بعد ہیدارالحکومت تہران میں پولیس نے شادی ہالوں اور تعزیتی اجلاسوں پر پابندی عائد کر دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقامات تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران بھر میں تمام تقریبات کو سختی سے روکنے کی ضرورت ہے، چاہے یہ خوشی کی تقریبات ہوں یا غم کی، یہ تقریبات اور سیمینار کا وقت نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے