پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس پر مسلح شخص کا حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر میک ایلن میں 2 پولیس اہلکار مسلح حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
میک ایلن کے پولیس ڈائریکٹر وکٹرروڈریگز نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دوپولیس اہلکار مخبری پر ایک گھر میں گئے جہاں انہیں مسلح حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
روڈریگز نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار حملے کے نتیجے میں موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں اور حملہ آور ایلڈن کارامیلو نے پولیس پر حملے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کارامیلو کا پولیس ریکارڈ موجود تھا اور وہ مسلح حملے اور منشیات کی فروخت جیسے جرائم میں مطلوب تھا

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے