پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد کی موت ، مجموعی تعداد 176 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید چار افرادکی موت ہوگئی ہے جس سے علاقے میں مہلک وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ چاروں اموات سرینگر کے صورہ اسپتال سے ہوئی ہیں۔ فوت ہونے والے افراد میں سرینگر کے گلاب باغ کا ایک 60 سالہ شخص ، کنگن گاندربل کی 55 سالہ خاتون اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی ایک 80 سالہ اور ایک 47 سالہ خاتون شامل ہے۔ وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک 158 ، جموں ڈویژن میں 17 اور لداخ خطے میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔
ادھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل رات تک220 11, افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی تھی۔ ان میں سے 7975 وادی میں ، 2181 جموں ڈویژن میں اور 1064 لداخ خطے میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے