اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

کالے قانون کے تحت گرفتاریاں بھارتی حکام کی مایوسی اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہیں : سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی اور جماعت اسلامی کے کچھ کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ قابض بھارتی حکام کی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا ایک اور ثبوت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ٹویٹ پیغامات میں کہاکہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے قابض حکام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کے برعکس اسے تحریک آزادی کشمیر کو بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے جابرانہ اقدامات کے سامنے نہیں جھکیں گے اور حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے