اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

امریکہ قدرتی آفات کا شکار:امریکہ کا ایف 16جنگی جہاز گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کا ایک ایف16 وائپر جنگی جہاز نیومیکسیکو کے ہالومین فضائیہ کے اڈے پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں۔امریکی فضائیہ کا ایک ایف 16 وائپر لڑاکا طیارہ جوکہ 49 ویں ونگ کے ساتھ منسلک تھا، تقریبا شام چھے بجے ایم ڈی ٹی پر ہالومین اے ایف بی پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔طیارے کا اکلوتا پائلٹ چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوا جبکہ وہ اس وقت معمولی زخموں کی وجہ سے زیرعلاج ہے۔ یہ بات 49ویں ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہالومین فضائیہ
کے اڈے کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی ردعمل کی ٹیمیں اس وقت جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے