منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

جاپان میں موجود امریکی فوجیوں میں سے 136 کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد: جاپان کے اوکیناوا کے ایک جزیرے میں امریکی فوجی کیمپ میں کورونا وائرس بُری طرح پھیل گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے کیوڈو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی حکام نے جاپان کے اوکیناوا کے کیمپ ہینسن میں مزید 36 کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کی ہے ، اس جزیرے پر امریکی فوجی اڈوں میں موجود فوجیوں میں سے 136 فوجی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
اُدھر جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے کہا کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈوں پر کورونا وائرس کے کا پھیلنا انتہائی سنگین ہے۔یہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے۔ "میں نے امریکی فریق سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق سخت ایکشن لے اور مستقبل میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔”

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے