منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

بھارتی وزیر دفاع کا صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے لداخ کا دورہ 

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر میں مشرقی لداخ کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے لہہ کا دورہ کیا جہاں چین اور بھارت کی طرف سے فوجی انخلاء کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ مشرقی لداخ میں اگلے مورچوں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ تعینات فوجیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ وادی گلوان اور پیانگونگ تس سمیت مشرقی لداخ کے چار انتہائی حساس مقامات پر کشیدگی کے بعد راج ناتھ سنگھ کا یہ پہلا دورہ ہے 15 جون کو وادی گلوان میں ایک تباہ کن جھڑپ کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی تھی۔ اس جھڑپ میں کمانڈنگ آفیسر سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے