منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

ترکی: سروے طیارہ گر کر تباہ ، 7 عسکری اہل کار جاں بحق

ترکی میں سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں فوج کا ایک سروے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 7 ترک عسکری اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اناضول کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی شب آرتوس کے پہاڑوں میں پیش آیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق مذکورہ علاقے میں طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد وہ 2200 میٹر کی بلندی سے نیچے آ گرا۔ طیارے میں دو ہواباز اور پانچ تکنیکی اہل کار سوار تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے