ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

صہیونی پولیس نے اسلامی اوقاف کے مدیر کو گرفتار کرلیا

اسلامی اوقاف کے مطابق صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اسلامی اوقاف کے مدید کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسلامی اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نے گزشتہ روز اوقاف اسلامی سے منسلک مسجد الاقصی کے انتظامی ادارے کے مدیر بسام الحلاق کو اس وقت گرفتارکیا جب وہ مسجد الاقصی کے جنوب مغرب میں واقع مروانی جامع مسجد کی تزیئن نو کے کام کی نگرانی کررہے تھے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عبادتگزاروں کی گرفتاریاں اور شرپسند صہیونی آبادکاروں کی اسرائیلی سیکیورٹی فوسز کے حفاظتی حصار میں بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز حملے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کیلئے انتقامی کارروائیوں پر کھلے عام عمل کرتے ہوئے بین القوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے