اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

ایرانی بندرگاہ پر کھڑے7 بحری جہازوں میں آتشزدگی

ایرانی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،جہازوں سے اٹھتا سیاہ دھواں دور تک کے علاقوں سے دیکھا گیا۔آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔ایران میں پچھلے کچھ عرصے میں جوہری اور صنعتی تنصیبات کے نزدیک دھماکوں اور آگ لگنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔گزشتہ ہفتےسے اب تک ایران میں متعدد پراسرار دھماکے ہوچکے ہیں جن میں ملٹری تنصیابت، جوہری تنصیبات اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایاگیاہے۔رپورٹس کے مطابق 26 جون سے ایران میں کئی پراسرار واقعات پیش آچکے ہیں۔26 جون کو خجیر میں بیلِسٹک میزائلوں کی مبینہ فیکٹری کے قریب دھماکا ہوا،اسی دن شیراز کے بڑے بجلی گھر میں دھماکا ہوا،جس سے پورے شہر میں بلیک آوٹ ہوگیا۔تیس جون کو تہران کے ایک ہسپتال میں دھماکا ہوا،جس میں 19 افراد جان سے گئے،دو جولائی کو نطنزمیں جوہری تنصیبات میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔تین جولائی کو شیراز میں خوفناک آگ لگی،چار جولائی کو اہواز کے بجلی گھر میں دھماکا جبکہ اسی روز ماھشہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ میں کیمیائی مائع کا اخراج،یہ تمام واقعات کسی پر اسرار سلسلے کی کڑیاں معلوم ہوتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے