جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان

سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ عید قرباں بروز جمعہ اکتیس جولائی کو ہوسکتی ہے
فلکیات کے ماہرین کے حساب کتاب کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پیر کے روز ہوگی اور منگل کو غروب آفتاب کے بعد چاند آسمان پر نمودار ہوگا۔
ماہرین کی پیش گوئی کے حساب سے یکم ذوالحجہ 22 جولائی بروز بدھ ہوگی۔ اس حساب سے چاند کی دس تاریخ اکتیس جولائی جبکہ عرفات کا دن 30 جولائی کو ہوگا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اسلامی سال کے آخری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے پیر کے روز اجلاس طلب کیا اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ چاند دیکھنے کے بعد رابطہ کر کے اس کی شہادت دیں

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے