پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

ایران میں ایک اور فیکٹری میں خوف ناک آتش زدگی ، سیاہ دھویں کے بادل

ایران کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں سیلو فین پرنٹنگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ ایران میں گذشتہ ایک ماہ میں آتش زدگی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔
فیکٹری میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے اور اس میں گہرا سیاہ دھواں آسمان کی جانب بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کے مطابق تبریز کے آگ بجھانے والے عملہ نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ایک اور خبررساں ایجنسی ایلنا نے بتایا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران میں عملہ کے دو ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ تبریر ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کا دارالحکومت ہے۔ایران کی کسی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ بیان نہیں بتائی ہے۔
ایران میں جون کے وسط سے فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات میں آتش زدگی یا دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
12 جولائی کو ملک کے جنوب مغرب میں واقع شہر ماہشہر میں پیٹرو کیمیکل کے ایک بڑے پلانٹ میں گرم تیل رسنے کے بعد کنٹینروں میں آگ لگ گئی تھی۔ماہشہر تیل کی دولت سے مالامال جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں واقع ہے۔
چار جولائی کو ماہشہرہی میں واقع پیٹرو کیمیکل کے ایک اور کمپلیکس میں کلورین گیس کے اخراج سے 70 سے زیادہ ورکر بیمار پڑ گئے تھے۔
دارالحکومت تہران میں 11 جولائی کو ایک اقامتی عمارت میں گیس کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔جمعہ 10 جولائی کو تہران کے مغربی حصت سے ایک نامعلوم دھماکے کی آواز سنی گئی تھی لیکن اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے